پیر، 30 نومبر، 2026 · 21 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ذیشان علی سمیت تین خلابازوں کی زمین پر کامیاب لینڈنگ

تازہ ترین
ذیشان علی سمیت تین خلابازوں کی زمین پر کامیاب لینڈنگ

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی سمیت تین خلابازوں کی زمین پر کامیاب واپسی ہوگئی۔

خلائی جہاز شین زون 23 ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر بحفاظت اتر گیا۔

پاکستانی خلاباز ذیشان علی سمیت تینوں خلاباز اپنا مشن مکمل کرکے واپس پہنچ گئے۔

تینوں خلابازوں نے 5 روز مشن کے دوران کامیاب تجربات کیے۔ خلابازوں کو لینے کے لیے چینی عملہ پہنچ گیا۔

اس سے پہلے چینی خلائی جہاز شین ژو 23 کامیابی کے ساتھ خلائی اسٹیشن سے الگ ہو گیا تھا۔

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق خلائی اسٹیشن سے علیحدگی سے قبل خلابازوں نے تمام ضروری انتظامی اور سائنسی امور مکمل کیے، تجرباتی ڈیٹا کی منتقلی کو مکمل کیا۔

محمد ذیشان علی 25 نومبر کو شین ژو 24 خلائی جہاز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔ یہ چین کا پہلا انسان بردار خلائی مشن تھا جس میں کسی غیر ملکی خلا باز نے شرکت کی۔

خلائی مشن کے دوران محمد ذیشان علی نے پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے چار مشترکہ پاک چین تجربات میں حصہ لیا۔ ان تجربات کا تعلق حیاتیاتی علوم اور مٹیریل سائنس سے تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ