حوثی امن کے سیاسی روڈ میپ پر متفق ہوجائیں تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: ترجمان سعودی اتحادی افواج

فوٹو: فائل
ترجمان سعودی اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی امن کے سیاسی روڈ میپ پر متفق ہوجائیں تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے فوجی دباؤ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدن سرخ لکیر ہے، عدن کی حفاظت کے لیے اتحادی فوج ہر ممکن اقدام کرے گی، سعودی عرب کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی نہیں، سعودی عرب اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج نے کمانڈ نظام میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے، امید ہے یمنی فوج کمانڈ نظام کی خامیوں کو جلد دور کرلے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ