فرانس: سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، 7 اہلکار زخمی

فرانس کے شہر بیارٹز میں فرانسیسی کمپنی کے عشائیے کے خلاف احتجاج کے دوران بائیں بازو کے گروپوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، مظاہرین نے 7 اہلکاروں کا زخمی کردیا۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران عشائیے کے 5 شرکا بھی معمولی زخمی ہوئے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہرے آزادی اظہار اور احتجاج کے حق کا حصہ نہیں۔
دوسری جانب دائیں بازو کی تنظیموں کا الزام ہے کہ کمپنی ثقافتی ورثے کےنام پر انتہا پسندانہ نظریات پھیلا رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ