سپریم کورٹ میں مسیحی شہری کی سزائے موت برقرار

فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے مسیحی شہری قیصر ایوب کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2026 کو پاکستانی سپریم کورٹ نے مسیحی شہری قیصر ایوب کی سزائے موت برقرار رکھی، وہ بارہ سال سے قید ہیں اور انہیں پھانسی کا خطرہ لاحق ہے۔
فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ قیصر ایوب 49 سالہ کمپیوٹر ماہر اور تین بچوں کے والد ہیں، ان کے خلاف 2010 میں انٹرنیٹ پر مبینہ توہین آمیز مواد سے متعلق شکایت درج کرائی گئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی مقدمے میں ان کے بھائی امون ایوب کو بھی سزا ہوئی، تاہم بعد میں وہ بری ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل شواہد کی صداقت پر سوالات اٹھائے گئے، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی شواہد کی نوعیت پر تحفظات ظاہر کیے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ