نئے انتظامی یونٹس کی افادیت پر بات کرنا ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کی افادیت پر بات کرنا ہوگی، عام آدمی کو فائدہ نئے انتظامی یونٹس سے ہوگا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کا معاملہ وفاق اور صوبوں کی مشاورت سے آگے بڑھے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی قیادت کو نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر آگے آنا ہوگا، وفاقی و صوبائی حکومت اور سول سوسائٹی کو انتظامی یونٹ کے معاملے پر مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ