بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گجرات: مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا

تازہ ترین
گجرات: مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا

گجرات کے علاقے برسہ میں 18 نومبر کو مبینہ طور پر مضر صحت نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ قتل نکلا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق چھوٹی بہن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بڑی بہن کو قتل کیا، دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق ملزمہ نے بڑی بہن کو نوڈلز میں زہر ملا کر کھلایا، جس کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔

ملزمہ نے واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے خود بھی نوڈلز کھائے تھے، واقعے کے بعد 18 سالہ چھوٹی بہن کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈی پی او کا کہناہےکہ نوڈلز کے نمونے بھی تجزیے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوائے گئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ