بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ساوتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی، پی او اے کی تصدیق

تازہ ترین
ساوتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی، پی او اے کی تصدیق

فوٹو: فائل

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی تاریخوں میں تبدیلی کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق گیمز پاکستان میں آئندہ برس 3 تا 11 اپریل تک شیڈول ہیں، ایونٹ کی نئی تاریخوں سے متعلق رکن ممالک سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی اولمپک کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد نئی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے نئے شیڈول کے باعث کی جارہی ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز اب 28 مارچ سے 8 اپریل 2027ء تک ہوں گے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں ایونٹس میں ایتھلیٹس کی شرکت یقینی بنانے کیلئے جنوبی ایشیائی ممالک کی اولمپک کمیٹیاں نئی تاریخوں کے تعین کیلئے مشاورت کر رہی ہیں، کوشش ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد میں کم سے کم تاخیر ہو۔

پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد پہلے بھی متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ