بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تھرپارکر: وراثتی زمین کا فیصلہ، دو نسلوں سے محروم 20 سے زائد خواتین کو حق مل گیا

تازہ ترین
تھرپارکر: وراثتی زمین کا فیصلہ، دو نسلوں سے محروم 20 سے زائد خواتین کو حق مل گیا

فائل فوٹو

تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی میں ایک ہی خاندان کی 20 سے زائد خواتین کے حق میں زرعی زمین کی وراثت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہاشم مسعود نے دیہہ جوگی ویرو کی زرعی زمین سے متعلق وراثتی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ: سابق شوہر کی اپیل خارج، 28 سال بعد خاتون گھر کی مالک قرار

تحریری فیصلے کے مطابق خاندان کی خواتین گزشتہ دو نسلوں سے زرعی زمین میں اپنے قانونی وراثتی حصے سے محروم تھیں۔ خواتین کو وراثتی حق نہ دینا ملکی قوانین اور مسلم عائلی قوانین کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے میں زرعی زمین کے سروے نمبر 29 اور 43 سے متعلق متنازع ریونیو اندراجات منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختیارکار ڈاہلی کو ہدایت کی ہے کہ خواتین سمیت تمام قانونی ورثا کے نام نیا مشترکہ کھاتہ تیار کیا جائے تاکہ تمام ورثا کو ان کے قانونی حقوق مل سکیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ