بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے لطیف کھوسہ کی بریفنگ

تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے لطیف کھوسہ کی بریفنگ

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس تین گھنٹے سے جاری ہے، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے لطیف کھوسہ بریفنگ دے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 7 میں ہوا، لطیف کھوسہ نے بانی چیئرمین کا پیغام پارلیمانی پارٹی کو پہنچا دیا، پارلیمانی ارکان کو بانی چیئرمین سے ملاقات کا احوال سنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلمانی لیڈر سینیٹ بیرسٹر علی ظفر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، بیرسٹر گوہر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ