بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں 29 نومبر کو قوم پرست جماعتوں، ایم کیو ایم کی ریلی نکالنے کی درخواستیں ملی ہیں، آئی جی

تازہ ترین
کراچی میں 29 نومبر کو قوم پرست جماعتوں، ایم کیو ایم کی ریلی نکالنے کی درخواستیں ملی ہیں، آئی جی

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں 29 نومبر کو قوم پرست جماعتوں، ایم کیو ایم کی ریلی نکالنے کی درخواستیں ملی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ریلی کی اجازت دینے کا فیصلہ محکمہ داخلہ سندھ کرے گا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ مختلف گروپس یا جماعتیں آمنے سامنےآئیں، مختلف کمیونیٹیز کے آمنے سامنے آنے سے فساد کا خدشہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ