بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ: دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن کی صحافیوں کو ہراساں کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل

تازہ ترین
برطانیہ: دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن کی صحافیوں کو ہراساں کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل

ٹومی رابنسن : فوٹو برطانوی میڈیا

برطانوی دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن نے دو صحافیوں کو ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنسن، جن کا اصل نام اسٹیفن لینن ہے، کو اکتوبر میں دو صحافیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں تشدد کا خوف دلانے کے دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ٹومی رابنسن کو 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی، جبکہ ان جرائم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عدالت کے عملے نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، تاہم اپیل کی سماعت کی اجازت دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

استغاثہ کے مطابق ٹومی رابنسن نے اگست 2024 میں فری لانس صحافی اینڈریو ینگ اور ڈیلی میل کے ایڈیٹر جیکب ڈرین ہوبر کو دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ