بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں

تازہ ترین
کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں

’جیو نیوز‘ گریب

بلوچ کالونی کے نزدیک کراچی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمی افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ عمارت کے ملبے سے ایک لاش نکالی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی، احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پشاور: اسکول کی چھت گر گئی، بچوں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہو گئی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت 6 منزلہ تھی، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ عمارت گرنے سے قبل ہلنا شروع ہوئی تھی، ہیوی مشینری حادثے کے مقام پر پہنچ گئی، عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی میں عمارت گر گئی ہے، مزدور کام کر رہے تھے وہ پھنسے ہوئے ہیں، پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق عمارت کی فنشنگ جاری تھی، اس لیے ابھی عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ