بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کروادی

تازہ ترین
نئے انتظامی یونٹس کا قیام، ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کروادی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق شارع فیصل پر ریلی نکالنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم طحہٰ احمد خان نے ریلی اور جلسے کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست جمع کروائی ہے۔

ایم کیو ایم کے مطابق شارع فیصل پر ریلی کے بعد مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کیخلاف 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی کا اعلان

درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی تعاون بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی مکمل پابندی کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ