بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کا اعلان

تازہ ترین
برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کا اعلان

برطانیہ میں جنوری 2027ء سے گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد عام گھرانے کا سالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ سے بڑھ کر 2166 پاؤنڈ ہو جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آفجیم (Ofgem) نے جنوری سے مارچ 2027ء کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کر دی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متغیر ٹیرف کے تحت متاثر ہو سکتے ہیں۔

انگلینڈ میں رواں برس گرمی سے اموات کا نیا ریکارڈ

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی والے اہل گھرانوں کو امداد ملے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ کے تحت 150 پاؤنڈ کی رعایت بھی مل سکتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ