بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاک بھارت میچز میں نامناسب ردعمل پر ہربھجن سنگھ کا اظہار تشویش

تازہ ترین
پاک بھارت میچز میں نامناسب ردعمل پر ہربھجن سنگھ کا اظہار تشویش

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کے نامناسب رویے اور میچ کے بعد ردعمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی اور دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اب کسی نہ کسی طرح آگے آنا چاہیے، معاملات بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، دو روز قبل بھی جو کچھ ہوا وہ درست نہیں تھا۔

سابق بھارتی اسپنر کے مطابق کھیل کو کھیل کی حد تک رکھا جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان نوک جھوک ہوتی آئی ہے اور ہونی بھی چاہیے، تاہم اس میں اتنا ہی تڑکا ہونا چاہیے جتنا ضروری ہو۔

ہربھجن سنگھ کی مبارکباد پر وسیم اکرم کا جواب

انہوں نے کہا ہے کہ معاملہ اس حد تک نہیں بڑھنا چاہیے کہ بعد میں شرمندگی محسوس ہو کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ آئی سی سی اور دونوں کرکٹ بورڈز کو مداخلت کر کے کہنا چاہیے کہ اب بہت ہوگیا، میدان میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کریں، لیکن میچ کے بعد اس طرح کا ردعمل درست نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کے کھلاڑیوں کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے، ہرشت رانا نے بھی درست نہیں کیا، میرے خیال میں اس طرح کے واقعات سے آنے والی نسل کے لیے اچھی مثال قائم نہیں ہو رہی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ