بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی

تازہ ترین
بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو زرداری کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے سے آگاہ کیا۔

حکومت جمہوریت کمزور کرنے سے گریز کرے، بلاول، فضل الرحمٰن سے رابطہ

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس سے پہلے چند روز قبل بلاول بھٹو جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت بھی کرچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمے دار اپوزیشن کا کردار نہایت اہم ہے، حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ