پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

جیانگ زیڈونگ اور علی پرویز ملک---فوٹو بشکریہ فیس بک
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین نے ایل پی جی پلانٹ سمیت مختلف توانائی منصوبوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ تجارتی ٹیم تشکیل دینے اور پیٹرول کی درآمد، ذخیرہ کرنے اور ترسیل کے انتظامات میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ محمد ذیشان کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے، پاکستان اور چین کے درمیان بات چیت کو عملی منصوبوں اور صنعتی ترقی میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔
پاکستان اور چین کا تجارتی معاہدے پر نظرثانی کیلئے اتفاق
انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر کی ترجیحات پاک چین توانائی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی عکاس ہیں۔
چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ