بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔

پاسدارانِ انقلاب بحریہ کا کہنا ہے کہ دونوں تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے غیر مجاز راستہ اختیار کر رہے تھے۔

گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں گزرتے ہوئے 3 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ دشمن ایران پر ایسی صورتِ حال مسلط کرنا چاہتا ہے جو نہ جنگ کی کیفیت ہو اور نہ ہی امن کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کو عسکری طور سے توڑنے کے طریقے موجود ہیں، جن پر عنقریب عمل کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ