بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاک فوج کا خلائی سفر پر ذیشان علی سمیت سائنسدانوں کو خراج تحسین

تازہ ترین
پاک فوج کا خلائی سفر پر ذیشان علی سمیت سائنسدانوں کو خراج تحسین

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی—فائل فوٹو

پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کے خلائی سفر پر مسلح افواج نے سائنسی مشن میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز اور سپارکو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلائی مشن ملکی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں سنگ میل ہے۔

مسلح افواج نے اس تاریخی مشن میں تعاون پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک چین دوستی نے زمین کی سرحدوں سے آگے خلا کی وسعتوں کو چھولیا۔

پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ساتھ خلا میں پہنچ گئے

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس نے بھی قوم، سپارکو اور سائنٹیفک کمیونٹی کو مبارکباد دی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ