ٹرمپ نے جے کلیٹن کو قائم مقام نیشنل سائبر ڈائریکٹر مقرر کر دیا

ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن کو قائم مقام نیشنل سائبر ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔
امریکی اخبار کے مطابق جے کلیٹن اس عہدے پر اس وقت تک کام کریں گے جب تک سینیٹ مستقل تقرری کے لیے ٹرمپ کی نامزد کردہ امیدوار کرسٹن ڈیوس کی منظوری نہیں دے دیتی۔
کرسٹن ڈیوس اس وقت پینٹاگون میں چیف انفارمیشن آفیسر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، امریکی سائبر سیکیورٹی کے سربراہ برطرف
جے کلیٹن ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی حیثیت سے امریکا کے 18 انٹیلی جنس اداروں کی نگرانی کرتے ہیں، وہ وائٹ ہاؤس کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔
یہ تقرری رواں ماہ ٹیکنالوجی کے نظام میں پیدا ہونے والے تعطل کے متعدد واقعات کے بعد عمل میں آئی ہے، جن سے فضائی کمپنیوں، بینکوں اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے سافٹ ویئر پلیٹ فارمز کا نظام متاثر ہوا تھا۔
ان تکنیکی خرابیوں کے باعث امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام اور مائیکروسافٹ آؤٹ لک کی سروسز بھی متاثر ہوئیں تھی۔
رپورٹس کے مطابق ان واقعات کے پیچھے سائبر حملوں کے شواہد سامنے نہیں آئے، تاہم اہم نظاموں کے متاثر ہونے کے باعث امریکی شہریوں میں تشویش پیدا ہوئی۔
ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے سائبر سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرن کراس کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا اور ابتدائی طور پر کرسٹن ڈیوس کو قائم مقام ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ