منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور: مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

تازہ ترین
لاہور: مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن---فائل فوٹو

لاہور کے علاقے چوہنگ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی۔

پولیس نے مولانا فضل الرحمٰن کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ شب لاہور پہنچے تھے، آج انہیں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلاء سے خطاب کرنا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ