34 برس بعد امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی بھاری اکثریت سے کامیابی

امریکا کے ایوانِ نمائندگان میں تقریباً 34 برس بعد ڈیموکریٹس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار چک ہبارڈ نے شمالی کیرولائنا میں ری پبلکن رکن کانگریس ورجینیا فاکس کو شکست دے کر ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 258 تک پہنچا دی۔
ڈیموکریٹس کو وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل ہو گیا۔
امریکی مڈٹرم الیکشن: کن کن انوکھے معاملات پر ووٹنگ ہو گی؟
258 نشستوں کی یہ اکثریت 1992ء کے بعد کسی بھی جماعت کی سب سے بڑی اکثریت ہے، اُس وقت بل کلنٹن صدر منتخب ہوئے تھے۔
ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے کہا ہے کہ کانگریس میں رواں صدی کے دوران کسی بھی جماعت کو اتنی بڑی اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔
حکیم جیفریز کو ایوانِ نمائندگان کا پہلا سیاہ فام اسپیکر بننے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹس کی کامیابی سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور ان کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ڈیموکریٹس نے ٹرمپ حکام، ان کے کاروباری مفادات، مبینہ بدعنوانی اور امیگریشن پالیسیوں کی تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔
وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں مہنگائی، ٹیرف اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ پر عوامی ناراضی نمایاں رہی، ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ