نئی امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے: امریکی وزیرِ خزانہ کا دعویٰ

اسکاٹ بیسنٹ---فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور ایرانی قیادت پریشانی میں مبتلا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی محکمۂ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن کا ہدف درجنوں افراد اور ادارے ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد ایران کے عالمی خفیہ مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کا خفیہ مالیاتی نظام دیوالیہ حکومت کے لیے آخری مالی سہارا ہے، امریکا غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ