متحدہ عرب امارات: بس و ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات میں ایک مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے حادثہ ریاست راس الخیمہ میں الوطن روڈ پر پیش آیا۔
یو اے ای: 23 گاڑیاں ٹکرانے سے جاں بحق 14 افراد میں 10 اماراتی، 4 بھارتی شامل
امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائیاں مکمل کر کے ٹریفک بحال کر دی ہے۔
اماراتی وزارتِ داخلہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ