ٹی سی پی کا 8 لاکھ میڑک ٹن گندم کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

وفاقی حکومت نے گندم کی مزید خریداری کے لیے اقدامات شروع کر دیے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے 8 لاکھ میڑک ٹن تک گندم کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔
دستاویز کے مطابق بولیاں 30 نومبر تک طلب اور موصول بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی، ٹینڈر کے تحت 50 ہزار ٹن سے کم بولیوں کو منظور نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی، امدادی قیمت 3500 روپے فی 40 کلو مقرر
وفاقی حکومت اس سال ستمبر سے گندم کی خریداری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
گندم کی درآمد کے باوجود ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ بھی جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ