وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، پاک روس 16 معاہدوں پر دستخط متوقع

وزیرِ اعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہمراہ---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کو انتہائی تاریخی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی توجہ دو طرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مرکوز ہو گی۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور توانائی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ