پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عالمی ماحولیاتی کانفرنس بغیر کسی معاہدے کے ختم

تازہ ترین
عالمی ماحولیاتی کانفرنس بغیر کسی معاہدے کے ختم

اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئی۔

تیل، گیس اور کوئلے کے استعمال میں کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی معاونت کے معاملات پر اختلافات کے باعث رکن ممالک اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اس صورتِ حال کو مایوس کُن قرار دیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی کانفرنس ختم، معاہدے پر اعتراضات سامنے آگئے

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہونے والی کانفرنس میں یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے ترکیہ اور آسٹریلیا کی قیادت میں تیار کردہ حتمی مسودہ مسترد کر دیا۔

یورپی یونین کا مؤقف تھا کہ مسودے میں عالمی حدت کی بنیادی وجہ بننے والے فوسل فیولز یعنی تیل، گیس اور کوئلے کا واضح ذکر موجود نہیں، اس لیے یہ مسودہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ناکافی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ