پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گیس و بدہضمی سے نجات کیلئے مددگار 3 مسالوں والا مشروب

تازہ ترین
گیس و بدہضمی سے نجات کیلئے مددگار 3 مسالوں والا مشروب

سردیوں میں پانی کم پینے کے باعث بعض افراد کو قبض، گیس اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

ایسے میں باورچی خانے میں عام دستیاب 3 مسالوں سے تیار کردہ مشروب سے دن کا آغاز کرنا نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق زیرہ، اجوائن اور سونف سے تیار کردہ یہ 3 اجزاء پر مشتمل مشروب پیٹ میں گیس، اپھارہ اور بدہضمی کی شکایات کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مشروب بنانے کا طریقہ

ایک چائے کا چمچ زیرہ، اجوائن اور سونف لیں، تینوں اجزاء کو ہاون دستے میں ہلکا سا کوٹ لیں۔

سردیوں میں بے وجہ کی بھوک و وزن کو قابو میں کیسے رکھا جائے؟

اب ایک برتن میں 350 ملی لیٹر پانی ڈال کر تینوں مسالے شامل کر لیں۔

پانی کو ابالیں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں جب تک مقدار کم ہو کر تقریباً 250 ملی لیٹر رہ جائے، اب مشروب کو چھان کر گرم یا نیم گرم پی لیں۔

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ اس مشروب کو صبح بیدار ہونے کے بعد پینا بہتر ہے۔

ماہرینِ غذائیت واضح کرتے ہیں کہ یہ مشروب مناسب مقدار میں پانی پینے، فائبر سے بھرپور متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی کا متبادل نہیں ہے۔

اگر مسلسل قبض، تیزابیت، پیٹ درد یا اپھارے کی شکایت ہو تو صرف گھریلو نسخوں پر انحصار کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہاں یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ اس مشروب کے ممکنہ فوائد روایتی استعمال اور محدود تحقیقی شواہد پر مبنی ہیں، اس لیے اس کو ہاضمے کی بیماریوں کا ثابت شدہ علاج نہیں سمجھنا چاہیے۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ