پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست

تازہ ترین
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست

کراچی میں سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وفود کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے کراچی میں اعلان کردہ احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست کی۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے مصافحہ کرتے ہوئے دلچسپ جملہ کہا کہ ’ہاتھ ابھی اور گلے بعد میں ملا لیں گے۔‘

متحدہ کے ٹکڑے: پیپلز پارٹی کراچی اور حیدرآباد سے نشستیں سمیٹنے کیلئے کوشاں

اس موقع پر علی خورشیدی نے وقار مہدی سے خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کیسے ہیں؟ جس پر فاروق ستار نے بھی وقار مہدی سے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں سوال کیا۔

وقار مہدی نے جواب دیا کہ وہ سندھ اسمبلی نہیں بلکہ سینیٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فاروق ستار نے استفسار کیا کہ کیا سندھ اسمبلی کے 100 دن پورے کرا رہے ہیں؟ اس پر ناصر حسین شاہ نے جواب دیا کہ علی بھائی تو 120 دن پورے کرانے میں لگے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ