پاکپتن: دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر، 2 افراد جاں بحق

پاکپتن میں کچہری روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 40 سال کا شخص اور 16 سال کا لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکے کے 12 سال کے بھائی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ