کراچی میں ڈاکو تاجر سے لاکھوں کے موبائل فون لوٹ کر فرار

فائل فوٹو
کراچی میں قائد آباد موبائل مارکیٹ کے پاس تاجر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون مبینہ طور پر لوٹ لیے گئے۔
متاثر تاجر منیر خان کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کو صدر عبداللّٰہ ہارون روڈ سے موبائل فون لیکر نکلا تھا، چار مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لئے۔
متاثری تاجر نے دعویٰ کیا کہ چھینے گئے موبائل فون 70 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے تھے۔
متاثرہ تاجر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بن چکے ہیں، تاہم گزشتہ وارداتوں میں بھی کوئی ریکوری نہیں ہوسکی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ