اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

روس کا یوکرین پر حملہ، بچے سمیت 2 افراد ہلاک، 60 زخمی

تازہ ترین
روس کا یوکرین پر حملہ، بچے سمیت 2 افراد ہلاک، 60 زخمی

تصویر غیر ملکی میڈیا

روس نے یوکرین کے وسطی صنعتی شہر پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سات سالہ بچہ اور خاتون ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔

روسی میزائل اور ایک مشتبہ جیٹ انجن والا ڈرون پولینڈ کی فضائی حدود میں بھی جا گرے۔

وزیر اعظم پولینڈ ڈونلڈٹسک کا کہنا ہے کہ روسی حملہ ممکنہ دانستہ اشتعال انگیزی ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اتحادی ممالک کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے واقعے کو روس کا دانستہ حملہ قرار دینے کے بجائے غلطی قرار دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ