اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پیپلزپارٹی کو نظرانداز کرکے ریفرنڈم نہ کرائیں، ناصر حسین شاہ

تازہ ترین
پیپلزپارٹی کو نظرانداز کرکے ریفرنڈم نہ کرائیں، ناصر حسین شاہ

فائل فوٹو

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم ریفرنڈم سے گھبرا نہیں رہے، لیکن پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہوں گے۔

حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لے کر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتری کی ضرورت ہے اور ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا چاہیے کہ کیا چیزیں ہیں جو بہتری کی طرف جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ