ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

تازہ ترین
کراچی: لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کو ٹکر ماردی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال حسن اسکوائر کے قریب لوڈنگ ٹرک نے بے قابو ہوکر متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ٹکر ماردی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

گلشن اقبال میں ہونیوالے واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مشرق سینڑ کے سامنے حسن اسکوائر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا، لوڈنگ ٹرک نے متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی، بچی اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمی افراد کو حسن اسکوائر کے قریب نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شارع فیصل کالونی گیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سال کا ہادی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ کلفٹن پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوا، جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ