ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ملازمہ فاطمہ قتل: ملزمہ افشاں کے پولیس افسر شوہر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین
ملازمہ فاطمہ قتل: ملزمہ افشاں کے پولیس افسر شوہر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسکرین گریب

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، گرفتار ملزمہ افشاں کے شوہر گریڈ 19 کے پولیس افسر کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں 13 سالہ فاطمہ پر مبینہ تشدد اور قتل کے معاملے میں سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے واقعہ سے متعلق اہم شواہد فراہم کر دیے ہیں۔

کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر قتل کیس: پولیس افسر کی بیوی، ملزم قاری کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ

فوٹیج میں فاطمہ کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تشدد کے دوران بچی کمرے سے باہر جاتی ہے، تاہم اسے دوبارہ کمرے میں لا کر تشدد کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں بچی کو روتے اور التجائیں کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب فاطمہ کے جسم پر تشدد اور جلنے کے زخموں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور میڈیکل رپورٹ میں مماثلت پائی گئی ہے، جبکہ شواہد فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی مبینہ ہلاکت، پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری گرفتار

عدالتی احکامات کی روشنی میں پولیس نے گرفتار ملزمہ افشاں کے شوہر، گریڈ 19 کے پولیس افسر کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افسر کا بیان جلد ریکارڈ کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمہ افشاں اور قاری علی پہلے ہی تفتیش کا حصہ ہیں، دونوں کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ