رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج

عبدالرحمان کھیتران : فائل فوٹو
رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کرکے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
ایک لاش عبدالرحمان کھیتران کی قیام گاہ کے قریب سے برآمد ہوئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ