ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: ریبیز سے ایک اور ہلاکت، 20 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں انتقال کر گیا

تازہ ترین
کراچی: ریبیز سے ایک اور ہلاکت، 20 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں انتقال کر گیا

کراچی میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے، جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں انتقال کر گیا۔

رواں سال جناح اور انڈس اسپتال میں ریبیز کیسز کی تعداد 43 ہو گئی۔

جناح اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کو دو ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، تاہم اسے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی گئی تھی۔

مریض جناح اسپتال میں داخلے کے چند ہی گھنٹوں میں انتقال کر گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ