پاکستان و یورپی یونین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی اعلیٰ عہدیدار ویوین لونیلہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ