نامکمل ترقیاتی منصوبے فوری فعال و مکمل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی

اسکرین گریب
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔
گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ 10 سال بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال صوابی کا نیا بلاک تعمیر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شعبۂ صحت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر فعال اور مکمل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
سیفی اسپتال کے 11 منزلہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک ونگ کا افتتاح
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو علاج معالجے کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں تمام بنیادی اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، مشیر صحت کی مہارت اور تجربے سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوابی میں بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کرنے کی کوشش کریں گے، خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ کر کے امن قائم کرنا ناگزیر ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ