ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سینڈ پیپر اسکینڈل: نشریاتی ادارے نے عثمان خواجہ و ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل سے آف ایئر کر دیا

تازہ ترین
سینڈ پیپر اسکینڈل: نشریاتی ادارے نے عثمان خواجہ و ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل سے آف ایئر کر دیا

سابق آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سینڈ پیپر اسکینڈل کے پیشِ نظر نشریاتی ادارے نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو اپنے کمنٹری پینل سے آف ایئر کر دیا۔

نشریاتی ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیو کرولی نے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو آف ایئر کرنے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے اسٹیو کرولی کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو آئندہ چند ہفتوں کے لیے نشریات سے آرام دیا جائے گا، ہم اپنی کمنٹری ٹیم کے تمام ارکان کی حمایت کرتے ہیں اور مختلف آراء کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: جوش ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز کی حمایت میں سامنے آ گئے

انہوں نے کہا کہ دونوں کمنٹیٹرز پر ہر نئے تبصرے کا جواب دینے کے لیے دباؤ ہے، دونوں کمنٹیٹرز کو ایسی صورتِ حال میں رکھنے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں، ناظرین کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی بہترین کوریج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے لیے کمنٹری پینل میں شامل تھے۔

آف ایئر ہونے پر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

عثمان خواجہ نے اپنی کتاب صبر میں سینڈ پیپر اسکینڈل کے حوالے سے تمام ٹیم کو معلوم ہونے کا انکشاف کیا تھا جبکہ کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے عثمان خواجہ کے دعوے کی نفی کی تھی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ