پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاک سری لنکا ٹیسٹ آج پنڈی میں شروع ہوگا

تازہ ترین
پاک سری لنکا ٹیسٹ آج پنڈی میں شروع ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے لیے ہر میچ اہم ہے، انہیں معلوم ہے فینز ان کی پرفارمنس کے منتظر ہیں۔

سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم میں بولنگ اور بیٹنگ میں توازن ہے، اور ان کے بولرز کے پاس فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ