ایم کیو ایم پاکستان کا آج کی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے آج کی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا خون بہنے کا بیان ایک چھپی ہوئی دھمکی تھا۔
انہوں نے کہا کہ کسی شرارت کی صورت میں ہم پر الزام لگنے کا خدشہ تھا، اس لیے ریلی نکالنے کا فیصلہ واپس لیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ریلی نکالنے کا دوبارہ اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے ایم کیو ایم کو شارعِ فیصل پر ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اس سے قبل سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ