لاہور، پیٹرول پمپس کی مشینیں کنٹرول کرنے کا سائبر فراڈ پکڑا گیا

لاہور میں پیٹرول پمپس کی مشینیں کنٹرول کرنے کا سائبر فراڈ پکڑا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر نے بتایا کہ ایپ پمپ انتظامیہ کنٹرول کرتی تھی جس سے 10 سے 30 فیصد کم پیٹرول ڈالا جارہا تھا۔
دو ایپ ڈویلپرز کو گرفتار کرکے 4 پمپ سیل کر دیے گئے جبکہ 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیل کیے گئے 4 پیٹرول پمپس نے ایک سال میں 40 کروڑ روپے کا منافع بنایا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ