اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اپنے پسندیدہ کرکٹ فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے: مشفیق الرحیم

تازہ ترین
اپنے پسندیدہ کرکٹ فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے: مشفیق الرحیم

مشفیق الرحیم—فائل فوٹو

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے پسندیدہ کرکٹ فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔

مشفیق الرحیم فروری میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بچپن کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے 22 سالہ سفر پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اعلیٰ سطح پر بنگلادیش کی نمائندگی کرنا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے۔

مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ اہل خانہ، اساتذہ، کوچز، ساتھی کھلاڑیوں، مداحوں کی محبت اور حمایت پر شکر گزار ہوں، میرپور کے اسٹیڈیم میں ’مشفیق، مشفیق‘ کے نعروں کی گونج ہمیشہ دل میں زندہ رہے گی۔

مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، صدر بنگلادیشی بورڈ کی تصدیق

واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال اس سے قبل سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

مشفیق الرحیم 108 ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کے لیے 7 ہزار 62 رنز بنا چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ