پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

کے پی کے فیصلے کابل یا قندھار سے نہیں ہوں گے، کنڈی

تازہ ترین
کے پی کے فیصلے کابل یا قندھار سے نہیں ہوں گے، کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے فیصلے اسلام آباد سے ہوں گے، کابل یا قندھار سے نہیں، آئین اور قانون کو نہ ماننے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

پشاور میں سیکیورٹی بریفنگ سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں سے جنگ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، دوسرا کوئی آپشن نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں تھی ، اب دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ