پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت

تازہ ترین
پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت

یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی لائن کے پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن کی چوڑائی پر شہریوں کی تنقید کے بعد ٹرانس کراچی کی ڈیزائن سے متعلق وضاحت سامنے آئی ہے۔

ٹرانس کراچی کے مطابق ایلیویٹڈ یوٹرن عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، یوٹرن محدود جگہ اور موجودہ ٹریفک صورتحال کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا۔

ٹرانس کراچی کے مطابق ایلیویٹڈ یوٹرن پر ایک کار اور ایک موٹر سائیکل بیک وقت گزر سکتے ہیں، ایک گاڑی خراب ہونے کی صورت میں دوسری اس کے ساتھ سے گزر سکتی ہے۔

ٹرانس کراچی کے مطابق یوٹرن کے ریمپس کی چوڑائی 5 میٹر اور موڑ کی چوڑائی 6 میٹر ہے، ایلیویٹڈ یوٹرن پر زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ