جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاقِ رائے موجود ہے: وفاقی وزیر قومی ورثہ

وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی - فوٹو: فائل
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاق رائے موجود ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اہم سیاسی و انتخابی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے موجود ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بننا چاہیے۔
اورنگزیب کھچی نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 فروری کی تاریخ دینے کو خوش آئند قرار دیا۔
نئے بلدیاتی قانون کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس قانون میں ضلع کونسلوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تحصیل کونسلیں قائم کی گئی ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ضلع وہاڑی میں ’تحصیل کونسل میلسی‘ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
خیبرپختونخوا میں گورنر راج: وفاقی کابینہ کے رکن کے طور پر بات کرتے ہوئے اورنگزیب کھچی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قیام کی مکمل حمایت کی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ