ایران میں 3 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

ایرانی دارالحکومت تہران میں 3 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تینوں افراد پر جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں میں پُرتشدد سرگرمیوں کے الزامات تھے۔
ایران: سرکاری دفاتر پر حملہ کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی
تینوں افراد پر اسرائیل اور امریکا کے لیے کام کرنے کے الزامات بھی تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایران کے مختلف شہروں کی بڑی یونیورسٹیز میں مظاہرے کیے گئے تھے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ