اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

این اے 77 اور پی پی 203 پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

تازہ ترین
این اے 77 اور پی پی 203 پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

این اے 77 کی نشست ن لیگی ایم این اے محمود بشیر ورک کے انتقال پر خالی ہوئی تھی جبکہ پی پی 203 چیچہ وطنی کی نشست ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 77 کے ضمنی انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک، مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر اور آزاد میدوار الفت رسول وڑائچ نمایاں ہیں۔

چوہدری سالک نے این اے 77 میں قاضی ابراہیم کی حمایت کی تردید کردی

اس حلقے میں پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا جبکہ پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

دوسری جانب چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 203 میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے 7 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں بھی تحریک انصاف نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ