عراقی فضائی حدود کی محدود بندش کا نوٹم جاری کردیا گیا

عراقی فضائیہ نے سالانہ مشقوں کے باعث فضائی حدود کی محدود بندش کا نوٹم جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق کل سے ہوگا۔
عراقی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق عراقی فضا 7 نومبر سے 11 نومبر تک روزانہ یو ٹی سی ٹائم صبح 5 سے 11 بجے تک دستیاب نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق مقامی وقت میں صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک عراقی ایئر ڈیفنس کمانڈ کی سالانہ لائیو فائر مشقیں ہوں گی، اس دورانیے میں فضائی حدود کی مکمل بندش یا پروازوں کی پابندی نہیں ہے۔
عراقی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گا، بغداد، اربیل، سلیمانیہ اور کرکوک کی پروازیں کو طے شدہ فضائی راستے اختیار کریں جبکہ پائلٹس کو ریڈار گائیڈنس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ